ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: کنچارہلی گرام پنچایت دفتر کو تالا لگاکر دلتوں کا احتجاجی مظاہرہ

چنتامنی: کنچارہلی گرام پنچایت دفتر کو تالا لگاکر دلتوں کا احتجاجی مظاہرہ

Wed, 19 Oct 2016 12:32:04    S.O. News Service

چنتامنی:19 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز )آج تعلقہ کنچارہلی گرام پنچایت دفتر کو تالا لگاکر کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کے کارکن اور دلت طبقہ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ کے کنچارہلی گرام پنچایت حدود میں آنے والے دیہاتوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں گرام پنچایت افسران لاپروائی کررہے ہیں خصوصی طور پر دیہاتوں کے جن محلوں میں دلت طبقہ کے لوگ ہے ان محلوں میں آج تک اسٹریٹ لائٹ کی سہولت بیت الخلاء کی سہولت پانی کی سہولت گندہ کی نکاسی کے لئے نالوں کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔احتجاجیوں نے بتایا کہ کنچارہلی گرام پنچایت کوحکومت سے کروڈوں روپئے کا فنڈ آرہا ہے لیکن گرام پنچایت کے افسران اُس فنڈ کا غبن کررہے ہیں۔ احتجاج کے موقع پر تعلقہ پنچایت ای۔او شرنیواس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کررہے افراد کو بھروسہ دلایا کہ عنقریب دلت طبقہ کے لوگ بسرکرنے والے محلوں میں گرام پنچایت کی طرف سے بیت الخلاء کی تعمیر کرکہ دی جائیگی اور جن محلوں میں اسٹریٹ لائٹ نالوں کی سہولت نہیں ہے ان کو اولین فرصت میں سہولت فراہم کرکہ دیا جائیگا۔اس بھروسہ پر احتجاجیوں نے یادداشت پیش کرتے ہوئے احتجاج کو ختم کیا ۔ دلت سنگھرش سمیتی کے ضلعی کنوینر وجئے نرسمہ چندراپا تعلقہ صدر ٹی وینکٹیش راگھونارائن سوامی گنگادھرامنی سوامی سمیت کئی دلت طبقہ کے لوگ موجود تھے۔


Share: